بھارت میں مسلمانوں کا قتلِ عام ہورہا ہے، طیب اردوان

ویب ڈیسک  جمعرات 27 فروری 2020
ترکی کے صدر نے بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو ’’قتل عام‘‘ قرار دیا۔ فوٹو، فائل

ترکی کے صدر نے بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو ’’قتل عام‘‘ قرار دیا۔ فوٹو، فائل

 انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں تقریر کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت وہ ملک ہے جہاں ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا جارہا ہے۔

دہلی میں پھوٹنے والے فسادات کے بعد اب تک 34 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ترکی کے صدر نے براہ راست ان واقعات کو زیر بحث لاتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

درایں اثنا تنظیم تعاون اسلامی(او آئی سی) نے بھی بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں پر حملوں اور مظالم کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

یہ پڑھیں : دہلی مسلم کش فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 34ہوگئی؛ کئی علاقوں میں کرفیو

واضح رہے کہ نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے بعد مودی سرکار کو ملکی اور غیرملکی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔