کراچی کا اربوں رو پے کا فنڈ ٹھکانے لگانے کی تیاری

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 28 فروری 2020
2 ارب روپے سے زائد کے فنڈ اراکین اسمبلی کے حلقوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں
 فوٹو : فائل

2 ارب روپے سے زائد کے فنڈ اراکین اسمبلی کے حلقوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں فوٹو : فائل

کراچی:  وفاق جانب سے کراچی کی ترقی کے لیے اربوں روپے کا فنڈ ٹھکانے لگانے کی تیاری کرلی گئی جب کہ 200سے زائد ٹھیکے بغیر قو اعد و ضو ابط کے من پسند ٹھیکید اروں میں با ٹنے کے لیے کام شروع کردیا گیا۔

وفا ق کی جانب سے کر اچی کے دو ارب روپے سے زائد کے فنڈ اراکین اسمبلی کے حلقوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جو اراکین اسمبلی کے نام پر جا ری کیے جائیں گے اس میں پیپلزپا رٹی ، ایم کیوایم پاکستان اور تحریک انصاف کے نما ئندوں کے حلقوں میں ترقیا تی کام کیے جا ئیں گے۔

وفاق کی جانب سے فنڈ کے حوالے سے خط جا ری کیا جا چکا ہے اور پاکستان ورکس ڈپا رٹمنٹ کو ہد ایت جا ری کی گئی تھی ہے شہر میں ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے کیے جا ئیں تا ہم تمام ٹھیکے قواعد و ضوابط کے بجا ئے دفتر میں بیٹھ کر من پسند افراد کو نواز جا رہا ہے جس میں بڑے پیما نے پر مبینہ کر پشن کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتا یا پی ڈبیلو ڈی میں چھ ڈویژن ہیں جس میں ڈویژن نمبر6 اور 9 میں مکمل طو رپر 100 فیصد ٹھیکے من سندھ افراد کو نواز دیے گئے، دیگر ڈویژن میں پی ڈبیلو ڈی کے چیف انجینئر کی مد اخلت پر 30 سے 35 فیصد ٹھیکے مقامی ٹھیکیداروں کو دیے گئے جبکہ دیگر بھی من پسند افراد کو دے دیے گئے، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے اب تک فنڈ جا ری نہیں ہوا ہے لیکن اس کو ٹھکا نے لگا نے کی مکمل تیا ری کر لی گئی، منتخب نمائندوں کو بھی تما م صورتحال کا علم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکداروں نے جو پے آرڈر جمع کر ا ئے تھے ان کو پی ڈبیلو ڈی کی جانب یقین دہا نی کر ائی گئی تھی کہ ٹھیکے میرٹ پر دیے جا ئیں گے اس سلسلے میں مقامی ٹھیکداروں سے ایک پیپر پردستخط بھی لے لیے گئے تھے تا ہم جو معاہد ہ لو کل ٹھیکیداروں کے ساتھ کیا گیا تھا اس پر بھی عمل نہیں کا گیا اور اس سائن کو بھی ردی کی ٹوکر ی میں ڈال دیا گیا ، کر اچی کنٹریکٹر ایسو سی ایشن نے فیصلہ کیاہے کہ اس سلسلے میں جلد وزیر اعظم عمر ان خان کو خط ارسال کیاجا ئے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔