پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں پولیو کے 3 کیس رپورٹ

نمائندہ ایکسپریس / اے پی پی  جمعـء 28 فروری 2020
ڈی جی خان میں نئے پولیو کیس سامنے آنے کے بعد پولیو مہم کا اعلان کر دیا گیا
۔ فوٹو: فائل

ڈی جی خان میں نئے پولیو کیس سامنے آنے کے بعد پولیو مہم کا اعلان کر دیا گیا ۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ / پشاور:  صوبہ خیبر پختونخوا ،بلوچستان اورپنجاب میں ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں سال خیبر پختونخوا 11،بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کی تحصیل لکی مروت کی رہائشی 32 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ بچی کے والدین نے بچی کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے تھے۔ بلوچستان میں بھی پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، رواں سال بلوچستان میں کیسز کی تعداد3ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق سبی میں 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ انسداد پولیو مہم میں خالد نامی 7 ماہ کا بچہ والدہ کی کوتاہی کی وجہ سے پولیو سے بچا کے قطرے پینے سے رہ گیا۔پنجاب انسداد پولیو پروگرام نے بھی ڈیرہ غازی خان میں نئے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔