خیبرپختون خوا میں کھیلوں کے عالمی مقابلے منعقد کرانے کی تیاری

احتشام بشیر  جمعـء 28 فروری 2020
خیبرپختون خوا میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈی جی سپورٹس . فوٹو : فائل

خیبرپختون خوا میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈی جی سپورٹس . فوٹو : فائل

پشاور: خیبر پختون خوا میں پی ایس ایل کے میچز سمیت بین الاقوامی اتھیلیکٹس چیمپئین شپ اور انٹرنشینل ٹور ڈی سائیکل ریس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی سپورٹس اسفند یارخٹک نے ایکسپریس کو دیے گئے انٹرویو کے دوران بتایاکہ خیبرپختون خوا میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اگلے سال پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کرائیں جائیں گے جنوری تک ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوچکی ہوگی۔

اسفند یار خٹک نے کہا کہ اس کے علاوہ انٹرنینشل اٹھلیکٹس مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں دنیاء بھر سے 700 اتھیلٹ شرکت کریں گے اسی طرح انٹرنینشل ٹور ڈی سائیکل سوات میں کرائی جارہی ہے ان بین الاقوامی مقابلوں کے بعد سکواش کے بین الاقوامی میچوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ انڈر 21 گیمز کا فائنل راؤنڈ پشاور میں ہورہا ہے جس کی وزیراعظم عمران خان افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اس گیمز میں صوبہ بھر سے 26 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔