- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
مودی کا ہندو بالا دست نظریہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی نے وزیر اعلی کی حیثیت سے گجرات میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم ڈھایا اور اب ہم نئی دہلی میں بھی ایسا ہی دیکھ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے گھروں اور کاروباری اداروں کو نذر آتش کیا جارہا ہے، مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا گیا، قتل و غارت گری کی گئی، مساجد اور قبرستان نذر آتش کیے جارہے ہیں، یہ تمام حالات جرمن نازیوں کے یہودیوں پر حملوں سے مشابہ ہیں، دنیا کو فاشسٹ نسل پرست مودی حکومت کی اس سفاک حقیقت کو قبول کرنا چاہئے اور اسے روکنا ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی بار بار کہہ چکا ہوں کہ مودی کا ہندو بالادست ایجنڈا 1930 کی دہائی میں یہودیوں کو نشانہ بنانے والے نازی ازم کے مترادف ہے، جب کہ مودی نے وزیر اعلی کی حیثیت سے گجرات میں مسلمانوں کے خلاف جو ظلم و ستم کیا تھا وہی اب ہم نئی دہلی میں بھی ایسا ہی دیکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کیمبرج یونیورسٹی کی لیکچرار پریا گوپال کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پریا گوپال نے بھی دلی میں مسلمانوں پر حملوں کو جرمن نازیوں کے یہودیوں پر حملوں سے مشابہ قرار دیا ہے، نریندر مودی کا ہندو بالادستی کا ایجنڈا جرمن نازیوں کے یہودیوں سے متعلق ایجنڈے کا عکس ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔