پاکستانی ویمنز کپتان بسمعہ معروف ورلڈکپ سے باہر

محمد یوسف انجم  جمعـء 28 فروری 2020
بسمعہ معروف کی جگہ جویریہ خان قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گی

بسمعہ معروف کی جگہ جویریہ خان قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گی

پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف انجرڈ ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہو گئیں۔

بسمہ معروف کو انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ جمعہ کو کینبرا میں کھیلا گیا۔ میچ میں انگلینڈ نے 42 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پی سی بی نے بسمہ معروف کی جگہ ناہیدہ خان کا نام بطور متبادل کھلاڑی تجویز کیا ہے۔ ناہیدہ خان کے نام کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔

بسمہ معروف کی عدم موجودگی میں جویریہ خان ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔ بسمہ معروف ہفتہ کو پاکستان ویمنز اسکواڈ کے ہمراہ سڈنی روانہ ہوں گی جہاں کرکٹ آسٹریلیا کےآرتھوپیڈک سرجن ان کی سرجری کریں گے۔

ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے  خلاف کھیلے گی۔ایونٹ کےسیمی فائنل میں رسائی کے  لیے پاکستان کو جنوبی افریقہ اور  پھر تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔