عامر خان کا 19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 28 فروری 2020
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کمر کس لی . فوٹو : فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کمر کس لی . فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے 19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے 19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام شہروں میں باکسنگ کے ایونٹ کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھرپور تفریح کا موقع فراہم کریں گے، پاکستان میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور پاکستان سپر لیگ کا ملک میں انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔