بھارتی طیارے میں 2 کبوتروں نے مسافروں کی درگت بنادی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 فروری 2020
کبوتروں کے طیارے میں پرواز کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، فوٹو : ویڈیو گریب

کبوتروں کے طیارے میں پرواز کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، فوٹو : ویڈیو گریب

جے پور: بھارت میں ایک مسافر بردار طیارے میں دو کبوتروں کی موجودگی سے پرواز کو تاخیر کا سامنا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد میں سردار ولبھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جے پور جانے والی گو ایئر کی پرواز نمبر جی-8 702 میں 180 مسافر موجود تھے اور طیارہ اڑان بھرنے ہی والا تھا کہ طیارے میں دو کبوتر گھس آئے۔

یہ کبوتر عمومی طور پر رن وے کے اطراف کی جگہ پر موجود تھے تاہم کسی طرح طیارے کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں عملے نے باہر نکال دیا جس کے بعد طیارہ منزل مقصود کی جانب روانہ ہوگیا۔

کبوتروں کی طیارے کے اندر مسافروں کے سروں سے اوپر پرواز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکلتا ہے کہ کبوتر طیارے میں محو پرواز ہوتا ہے اور داخلی راستہ نہ ملنے پر دوبارہ واپس آتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔