پاکستانی خواتین بیڈمنٹن پلیئرز کا عالمی سطح پر کامیابیوں کا سفر جاری

میاں اصغر سلیمی  اتوار 1 مارچ 2020
ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر کینیا انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز کے ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں

ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر کینیا انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز کے ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں

پاکستانی خواتین بیڈمنٹن پلیئرز کا عالمی سطح پر کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔

پاکستان نمبر ون ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر کینیا انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز کے ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں،دونوں پاکستانی پلیئرز نے فیصلہ کن مقابلے میں حریف پلیئرز کو 21-17 اور21-14سے شکست دی،فائنل میں پاکستانی پلیئرز ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر کا مقابلہ اب عالمی رینکنگ میں 41 پوزیشن پر براجمان مصر کی پلیئرز کے ساتھ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔