- اسنیپ چیٹ نے صارفین کے لیے نیا دلچسپ فیچر پیش کردیا
- نومولود بچوں میں رونے کا بلند سلسلہ تین ماہ بعد بھی جاری رہ سکتا ہے
- مانسہرہ؛ کیپٹن صفدر جلسہ گاہ میں ببر شیر لے آئے
- عمران خان تم نے میرا گھر توڑا جلد بشریٰ بیگم تمہیں چھوڑ جائیں گی، عامر لیاقت
- برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 35 افراد ہلاک
- لاہور میں کل تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
- بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ حق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے، فرخ حبیب
- چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے کو اہل محلہ نے پکڑلیا
- نیپال میں 22 افراد کو لے جانے والا مسافر بردار طیارہ لاپتہ
- عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں، پرویز الٰہی
- دو ہفتے قبل پاکستانی وفد نے ملاقات کی تھی، اسرائیلی صدر کی تصدیق
- عماد وسیم کو اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا، چیف سلیکٹر نے وجہ بتادی
- پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے، آئی ایس پی آر
- عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، وزیراعظم
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات جاری، 1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب
- مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
- ٹائٹل کے قریب خالی ہاتھ رہنے پر کوہلی کو شائقین نے ’چوکلی‘ بنادیا
ٹڈی دل: چینی مشینری کی فراہمی شروع، یو این سے بھی مدد طلب

خوشاب، ٹڈی دل سے بچائو کیلیے چینی ماہرین ٹڈ ی اور اس کے انڈے جمع کر رہے ہیں
اسلام آباد: چین کی طرف سے پاکستان کو ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلیے سپرے اورمشینری کی فراہمی کا آغاز، پہلے مرحلہ میں 300 ٹن ادویات آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائینگی جبکہ چینی ٹیکنیشنز پاکستانی کارکنوں کو سپرے مشینری کے استعمال کی تربیت بھی دیں گے۔
پاکستان میں چین کے سفیریاو جنگ کا چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین پاکستان کو تین مراحل میں ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لیے سپرے اور مشینری فراہم کر رہا ہے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کو ٹڈٹی دل کے کنٹرول اور ایمرجنسی ائیر ایمبولنس سروس کے قیام میں تعاون فراہم کر سکتا ہے۔
ملاقات میں پاکستان میں متعدی بیماریوں کے علاج کے لیے چین کے تعاون سے ایک آئیسولیشن اسپتال کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھرپاکستان، انڈیا، ایران اور افغانستان کے وزرائے زراعت 11 مارچ کو ٹڈی دل کے تدارک کے سلسلے میں ویڈیولنک پر بات چیت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹڈی دل سے سنگین خطرات کے باعث اس کے خاتمے کے حوالے سے مربوط حکمت عملی بنانے کے لئے اقوام متحدہ کے ادارہ فوڈ اینڈ ایگری کلچرآرگنائزیشن سے مدد حاصل کرلی گئی ہے جس کے تحت پاکستان ،بھارت ،افغانستان اور ایران چارملکوں کے وزرائے زراعت ویڈیو لنک کے ذریعے گیارہ مارچ کو آپس میں بات کریں گے۔ جبکہ کے ایف اے او کے نمائندے ابوظہبی سے وڈیو لنک کے ذریعے اس میٹنگ کا حصہ ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔