ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں گئے؟ سپریم کورٹ میں درخواست دائر

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 7 مارچ 2020
وعدہ پورا نہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان کو نااہل قرار دیا جائے، درخواست گزار کا مؤقف . فوٹو : فائل

وعدہ پورا نہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان کو نااہل قرار دیا جائے، درخواست گزار کا مؤقف . فوٹو : فائل

 کراچی: ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنانے سے متعلق وعدہ پورا نہ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

دائر درخواست میں شہری احسان علی بھٹو نے مؤقف اپنایا ہے کہ وعدہ پورا نہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان کو نااہل قرار دیا جائے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے جب کہ 50 لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ بھی صرف دعویٰ ہی رہا۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے 100 دن میں انقلابی کام کرنے کے دعوے کیے جو پورے نہیں ہوئے، عمران خان نے پاکستانی عوام سے جھوٹ بولا۔

مزید برآں درخواست میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔