8 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 81 فیصد اضافہ

حسیب حنیف  اتوار 8 مارچ 2020
آٹھ ماہ میں پیٹرولیم گیس کی درآمدات میں 19فیصد اضافہ ہوا۔۔ فوٹو: فائل

آٹھ ماہ میں پیٹرولیم گیس کی درآمدات میں 19فیصد اضافہ ہوا۔۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: جولائی سے فروری میں موبائل فونز کی درآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا موبائل فونز کی درآمدات 86کروڑ 48لاکھ ڈالرز رہیں۔

وزارت تجارت نے درآمدات میں اضافے سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیے،دستاویز کے مطابق جولائی سے فروری میں موبائل فونز کی درآمدات میں 81فیصد اضافہ ہوا،آٹھ ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات 86کروڑ 48لاکھ ڈالرز رہیں۔

جولائی سے فروری میں الیکٹریکل مشنری کی درآمدات میں 34فیصد اضافہ ہوا، مالی سال کے آٹھ ماہ میں الیکٹریکل مشنری کی درآمدات ایک ارب 56 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جولائی سے فروری کے دوران خام کپاس کی درآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا، آٹھ ماہ میں پیٹرولیم گیس کی درآمدات میں 19فیصد اضافہ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔