شعیب اختر کا پی ایس ایل کیلیے ’’راولپنڈی ایکسپریس‘‘ کے نام سے ٹیم بنانے کا مطالبہ

اسپورٹس رپورٹرز  پير 9 مارچ 2020
 پنڈی کے عوام سمیت سب کو راولپنڈی ایکسپریس ٹیم کے لیے مہم شروع کرنی چاہیے، شعیب اختر۔ فوٹو: فائل

پنڈی کے عوام سمیت سب کو راولپنڈی ایکسپریس ٹیم کے لیے مہم شروع کرنی چاہیے، شعیب اختر۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے نئی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا کے تیز ترین فاسٹ بالر کا آعزاز حاصل کرنے والے شعیب اختر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں راولپنڈی کی بھی اپنی کرکٹ ٹیم ہونی چائیے کیوں کہ راولپنڈی کے کرکٹرز اسلام آباد کے برگرز بوائے کرکٹرز کی ٹیم کو گراونڈ میں مات دیں گے تو کرکٹ کا مزہ ہی کچھ اور آئے گا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پی ایس ایل میں ٹیم ہونی چاہیے،اسلام آباد اور پنڈی کے عوام سمیت سب کو راولپنڈی ایکسپریس ٹیم کے لیے مہم شروع کرنی چاہیے کیوں کہ پنڈی بوائز بہت مشہور ہیں، اس لئے پنڈی بوائز اور اسلام آباد کے برگر بچوں کے درمیان دلچسپ ٹاکرا ہو سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔