آمدن سے زائد اثاثے، سراج درانی واہل خانہ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

کورٹ رپورٹر  پير 9 مارچ 2020
سراج درانی کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا معاملہ زیر سماعت ہے۔ فوٹو، فائل

سراج درانی کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا معاملہ زیر سماعت ہے۔ فوٹو، فائل

کراچی: احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اوران کے اہل خانہ کے  خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ریفرنس کی سماعت میں آغا سراج درانی اور ان کے اہل خانہ پیش ہوئے۔ ریفرنس میں ان کی اہلیہ ناہید خان، بیٹی صنم، سونیا اور بیٹا آغا شہباز خان بھی نامزد ہیں۔

سراج درانی کے اہل خانہ کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں ۔عدالت نے ریماکس دیے کہ آئندہ سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔آئندہ سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں متاثر ہونے والوں کو متبادل فراہم کرے گی۔

انہوں ںے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات بہت ہیں اس کی نشاندہی ہونا ضروری ہے۔ تحقیقات کرکے ملوث افراد کوسامنے لانا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔