کیک سے فن کے شاہکار بنانے والا نانبائی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 مارچ 2020
پہلی نظر میں انہیں دیکھ کر کسی اور ہی چیز کا گمان ہوتا ہے لیکن کاٹنے پر وہ کیک نکلتے ہیں (فوٹو: دی بیک کنگ)

پہلی نظر میں انہیں دیکھ کر کسی اور ہی چیز کا گمان ہوتا ہے لیکن کاٹنے پر وہ کیک نکلتے ہیں (فوٹو: دی بیک کنگ)

لندن: کچھ لوگ اپنے فن میں زبردست مہارت حاصل کرنے کے بعد بھی نہیں رکتے اور آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ برطانیہ کے 28 سالہ بین کیولن بھی ان ہی میں سے ایک ہیں جنہوں نے منفرد شکلوں والے کیک بنا کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔

فن کے یہ نمونے پیش کرنے کے لیے انہوں نے ’’دی بیک کنگ‘‘ (The BakeKing) کے نام سے اکاؤنٹ اور پیج بنائے ہوئے ہیں جنہیں پسند کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

ان کے یہ شاہکار کتنے عجیب و غریب ہیں؟ تصویریں دیکھ کر خود ہی فیصلہ کرلیجیے:

سیب

ملکہ الزبتھ

آلو

کچھوا

کارٹون

پیزا بریڈ کا ڈھیر

بھنی ہوئی مرغی

اگر آپ ان کے فن سے اور لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو ایسی مزید درجنوں تصاویر آپ کو ’’دی بیک کنگ‘‘ کے فیس بُک پیج اور انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مل جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔