سرکلر ریلوے بحالی، وفاقی حکومت کو تعاون کا حکم

کورٹ رپورٹر  جمعـء 13 مارچ 2020
سرکلر ریلوے کی بحالی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،سپریم کورٹ۔ فوٹو: فائل

سرکلر ریلوے کی بحالی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،سپریم کورٹ۔ فوٹو: فائل

کراچی: سپریم کورٹ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن اور سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق 15 صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے کے مطابق سرکلر ریلوے کی بحالی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی اور جدید سگنلز لگائے جائیں ، 24 ریلوے پھاٹک پر ٹریفک جام سے نمٹنے کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے جہاں ضرورت ہو،انڈرپاس بنائے جائیں، گرین لائن، اورنج لائن سمیت دیگر ٹریفک منصوبوں کو بھی مکمل کیا جائے، سرکلر ریلوے کو سی پیک کے مطابق اپ گریڈ کرنے کیلیے بھی منصوبہ بندی جاری رکھی جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل کہہ چکے ہیں کہ سندھ حکومت ہر حال میں ریلوے کی معاونت کریگی، تحریری حکم نامے میں وفاقی حکومت کو سرکلر ریلوے کی بحالی میں مکمل تعاون کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔