- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
بھارت میں شادی کی انوکھی تقریب؛ دلہن بارات لیکر دلہا کو لینے پہنچ گئی
راجھستان: بھارت میں شادی کی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں روایت کے برعکس دلہن اپنی بارات ڈھول باجے کے ساتھ لیکر خود دلہا کے گھر پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان میں ایک دلہن نے نئی مگر دلچسپ روایت کا آغاز کیا، دلہن کے جوڑے میں ملبوس 25 سالہ جیا شرما بگھی میں بیٹھے اور سیاہ چشمہ لگائے ہوئے ہے جب کہ اس کے رشتہ دار باراتی بنے ہوئے ہیں اور ڈھول کی تھاپ اور شادیانوں پر محو رقص ہیں۔
یہ بارات دلہا کے گھر جاکر رکتی ہے جہاں اس انوکھی بارات کا پُرتپاک استقبال کیا جاتا ہے، مہمانوں کی خاطر داری کی جاتی ہے اور مختصر سی تقریب کے بعد دلہا دلہن اپنے نئے گھر کو روانہ ہوجاتے ہیں۔ جیا شرما کے چہرے پر خوشی اور شادمانی کے اثرات نمایاں ہیں۔
دلہن جیا شرما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مرد اور خواتین کے برابر کے حقوق ہیں اگر مرد بارات لاسکتا ہے تو یہی کام عورت کیوں نہیں کرسکتی، راجھستان میں خواتین سے متعلق دقیانوسی خیالات کو تبدیل کرنے کیلیے میں نے اپنے شوہر سے بارات لانے کی خواہش کا اظہار کیا جن کا انہوں نے احترام کیا۔
اس موقع پر جیا شرما نے معروف اداکار عامر خان کی فلم دنگل کا مشہور ڈائیلاگ بھی سنایا کہ ’ ’میری چھوریاں (بیٹیاں) کسی چھورے (لڑکے) سے کم ہیں کیا؟‘
اس شادی کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ دلہن والوں سے کسی قسم کے جہیز کا تقاضا نہیں کیا گیا اور دلہن کے لیے تمام سامان کا سسرال والوں نے خود انتظام کیا۔ اہل علاقہ اس انوکھی شادی کو سماج میں تبدیلی کا پہلا قدم قرار دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔