خطرہ مول لے کر ننھے کتے کی جان بچانے والے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 مارچ 2020
سوشل میڈیا صارفین نے بچے کے جذبۂ ہمدردی کو خوب سراہا (فوٹو : اسکرین گریب)

سوشل میڈیا صارفین نے بچے کے جذبۂ ہمدردی کو خوب سراہا (فوٹو : اسکرین گریب)

 انقرہ: ترکی میں خطرہ مول لے کر آئل ٹینک میں گرے ہوئے ننھے کتے کو بچانے والے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق ترکی میں ایک 10 سالہ بچے نے تیل کے ٹینک میں گرجانے والے کتے کے پلے کو اپنی ساتھیوں کی مدد سے خطرہ مول لے کر بچالیا۔ ٹینک سے نکال کر ننھے کتے کے جسم سے تیل کو اچھی طرح صاف کیا اور اس کا جسم خشک کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے اور اس کے ساتھیوں نے بعد میں کتے کی خوراک کا بھی انتظام کیا۔  ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا اور بچے کے جذبۂ ہمدردی کو خوب سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔