مہران یونیورسٹی اورامریکی کمپنی میں آئی ٹی انکیو بیٹر کے قیام کا معاہدہ

ایکسپریس نیوز ڈیسک  ہفتہ 30 نومبر 2013
طلبہ و طالبات کو بین الاقوامی معیارکی تعلیم تک رسائی کے لیے ہم ایسا سازگار ماحول دینا چاہتے ہیں جس سے ان کی تخلیقی صلاحیتیں مزید اجاگر ہو سکیں۔ مایرین۔

طلبہ و طالبات کو بین الاقوامی معیارکی تعلیم تک رسائی کے لیے ہم ایسا سازگار ماحول دینا چاہتے ہیں جس سے ان کی تخلیقی صلاحیتیں مزید اجاگر ہو سکیں۔ مایرین۔

جامشورو: مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور نیویارک کی کمپنی اے آئی سافٹ کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت مہران یونیورسٹی میں آئی ٹی انکیوبیٹر قائم کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ایک تقریب مہران انجینئرنگ یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، جس میں وی سی محمد اسلم عقیلی اور امریکی کمپنی کے ڈائریکٹر و چیف ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر روشن شیخ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر محمد اسلم عقیلی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ذہین طلبہ و طالبات کو بین الاقوامی معیارکی تعلیم تک رسائی کے لیے ہم ایسا سازگار ماحول دینا چاہتے ہیں جس سے ان کی تخلیقی صلاحیتیں مزید اجاگر ہو سکیں۔ اس موقع پرڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری نے کہا کہ اے آئی سافٹ کمپنی کا ہیڈکوارٹر نیویارک میں ہے جو یونیورسٹی کو ٹیوشن فیس اور دیگر امور میں مالی مدد فراہم کرے گا، تاکہ اس پروگرام میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے-

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔