پنجاب میں ساتویں تک طلبا کو بغیر سالانہ امتحان کے پاس کرنے کا فیصلہ

قیصر شیرازی  اتوار 15 مارچ 2020
نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے جبکہ 5 اپریل تک تمام اسکول بند ہیں۔ فوٹو، فائل

نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے جبکہ 5 اپریل تک تمام اسکول بند ہیں۔ فوٹو، فائل

راولپنڈی: وزارت تعلیم نے پنجاب میں زیر تعلیم نرسری سے ساتویں کلاس تک کے تمام طلبہ طالبات کو بغیر سالانہ امتحانات کے پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت تعلیم نے کورونا وائرس بچاؤ مہم کے تحت پنجاب کے تمام 53 ہزار سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم نرسری سے ساتویں کلاس تک کے تمام طلبہ طالبات کو بغیر سالانہ امتحانات کے پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے جبکہ 5 اپریل تک تمام اسکول بند ہیں، اپریل کے پہلے ہفتہ میں اسکول بند رہیں گے اس کے بعد سالانہ امتحانات کا وقت نہیں رہے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔