پی آئی اے کو 18مارچ تک سعودی عرب پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک  اتوار 15 مارچ 2020
جدہ اور مدینہ کے لیے اگلے 3 دن تک پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے فوٹوفائل

جدہ اور مدینہ کے لیے اگلے 3 دن تک پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے فوٹوفائل

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کو 18 مارچ تک سعودی عرب پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔

ترجمان پی آئی کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے صرف 2 شہروں کی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ملی ہے، جدہ اور مدینہ کے لیے اگلے 3 دن تک پروازیں چلائی جائیں گی، جب کہ پروازوں کے ذریعے عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ کے حامل مسافروں کو پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سعودی حکومت کی 72 گھنٹوں کی مہلت مکمل

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کے لیے مکمل طور پر معطل کردیا ہے جب کہ پاکستان سے سعودیہ اور سعودیہ سے پاکستان آپریٹ ہونے والی ائیرلائنز  کو  فلائٹ آپریشن کی معطلی سے متعلق آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد ایوی ایشن اتھارٹی، قومی و پرائیوٹ ایئرلائنز نے سعودی حکومت سے مزید مہلت کے لیے درخواست کی تھی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔