امریکا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 15 مارچ 2020
بارش اور موسم کی خرابی کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہوا، فوٹو : فائل

بارش اور موسم کی خرابی کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہوا، فوٹو : فائل

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ مقامی ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ جلے ہوئے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

ایئرپورٹ سے کچھ ہی فاصلے پر طیارے کا ملبہ مل گیا جس میں سے 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہییں کی گئی ہے۔ طیارہ ممکنہ طور بارش اور موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

فیڈرل سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جب کہ لواحقین کی اجازت کے بعد ہی ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر کی جائے گی۔ امریکا میں نجی طور پر زیر استعمال چھوٹے طیاروں کے حادثات عام ہیں۔ رواں برس 7 ایسے واقعات میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔