- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
نیلسن منڈیلا کے قبیلے کا بادشاہ کلہاڑی سے اہل خانہ پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار
کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقا کے ایک روایتی قبیلے ابا تھیمبو کے بادشاہ بائیلیخایا ڈالنڈئیبو کو اپنے محل میں اہل خانہ پر کلہاڑی سے حملہ آرو ہونے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی پولیس نے ابا تھیمبو قبیلے کے بادشاہ بائیلیخایا ڈالنڈئیبو کو املاک کو نقصان پہنچانے، اہل خانہ کو دھمکانے اور حملہ آور ہونے کے الزام میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابا تھیمبو کے بادشاہ نے اپنے بیٹے اور موجودہ عبوری بادشاہ کے حجرے میں داخل ہوکر کلہاڑی سے حملہ کیا، حملے میں ان کا ایک اور بیٹا اور قبیلے کی ملکہ سمیت شاہی خاندان کے کئی افراد زخمی ہوئے جب کہ عبوری بادشاہ نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔
بادشاہ بائیلیخایا ڈالنڈئیبو اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں وہ اغوا اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں 2015 سے جیل قید میں تھے۔ انہیں 12 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم حال ہی میں وہ پیرول پر رہا ہو کر محل آئے تھے۔
واضح رہے کہ بادشاہ کو 12 سال قید کی سزا کے بعد ان کے بیٹے ازیناتھی کو عبوری بادشاہ مقرر کردیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے اس قبیلے سے معروف انقلابی رہنما نیلسن منڈیلا کا بھی تعلق تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔