مقبوضہ کشمیرمیں کورونا وائرس کے 5 کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک  پير 16 مارچ 2020
دنیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5800، مریض ایک لاکھ 62 ہزار600 ہوگئے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5800، مریض ایک لاکھ 62 ہزار600 ہوگئے ہیں۔

 سری نگر: کورونا وائرس نے مقبوضہ کشمیر کو بھی لپیٹ میں لے لیا جہاں 5 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حکام نے مسافروں سمیت مقبوضہ وادی میں 104 افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے، جن میں سے 87 افراد کا ٹیسٹ منفی جبکہ پانچ افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم 12 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔ کورونا وائرس کا شکارہونے والے تین افراد کا تعلق لداخ اوردو کا تعلق جموں سے ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا خوف: امریکا میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور

اس سے قبل حکام کی جانب سے 2 ہزار157 افراد میں کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اٹھارہ سو 29 افراد کو 14 دنوں کیلئے گھروں میں محصور کردیا گیا جبکہ 29 افراد اسپتال میں داخل ہیں تاہم 131 افراد کی گھروں میں نگرانی جاری ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5800، مریض ایک لاکھ 62 ہزار600 ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔