کورونا وائرس؛ نہ مارکیٹیں بند کریں گے اورنہ ہی تجویزدیں گے، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک  پير 16 مارچ 2020
 کورونا کے حوالے سے صورتحال تشویش ناک ضرورہے لیکن پریشان کن نہیں، وزیراعلی سندھ: فوٹو: فائل

 کورونا کے حوالے سے صورتحال تشویش ناک ضرورہے لیکن پریشان کن نہیں، وزیراعلی سندھ: فوٹو: فائل

 کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال تشویش ناک ضرورہے لیکن کسی بھی صورت میں مارکیٹیں بند کریں گے اورنہ تجویز کریں گے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا کے حوالے سے صورتحال تشویش ناک ضرورہے لیکن پریشان کن نہیں، کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے لیکن کسی بھی صورت میں مارکیٹیں نہ بند کریں گے اورنہ ہی تجویزکریں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وائرس کا ابھی تک علاج نہیں ہے کیونکہ اگریہ وائرس کسی کو ہوجائے تو ہوسکتا ہے اسے کچھ نہ ہو لیکن وہ کسی اورکو متاثرکرسکتا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے واضح کیا کہ اس وقت صرف ان افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے جس کی ٹریول ہسٹری ہویا پھراس شخص کا کسی ایسے فرد سے کوئی رابطہ ہوا ہو۔

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ 2 اسپتالوں کوآئسولیشن سینٹرمیں تبدیل کیا ہے، ہم کرونا وائرس کا مثبت اورمنفی ٹیسٹ آنے والے افراد کوالگ الگ رکھ رہے ہیں، کورونا وائرس کا مسئلہ قومی نہیں بین الاقوامی ہے جس سے بچاؤ کے لیے مل جل کرکام کرنا ہے، ڈرتھا کہ کیسزہوں گے تو فیصلہ کیا کہ ہرایک کا ٹیسٹ کریں گے جوبھی کیس آئے گا بتائیں گے کیونکہ چھپانے کا مقصد نقصان پہنچانا ہے تاہم چین سے صوبے میں آنے والے کسی بھی فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔