- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ملتان سلطانز کیخلاف سیمی فائنل میں ڈیرن سیمی بھی ان ایکشن ہوں گے
لاہور: پی ایس ایل کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور زلمی کی جانب سے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو میدان میں اتارے جانے کا قوی امکان ہے۔
پشاور زلمی کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے قذافی اسٹیڈیم میں ایک گھنٹے سے زیادہ بیٹنگ پریکٹس کی، اس دوران انہوں نے اسپنرز کے ساتھ فاسٹ بولرز وہاب ریاض، حسن علی اور راحت علی کی طوفانی گیندوں کا سامنا کیا۔ نیٹ میں انہوں نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے متعدد بار گیند کو باؤنڈری لائن کے پار بھی پھینکا۔
ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ نے بطور کپتان اب تک پی ایس ایل کے چار میچوں میں شرکت کی تھی، جس کے بعد وہاب ریاض کو کپتان مقرر کرکے ڈیرن سیمی کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دے دیا گیا تھا تاہم اس کے یہ آپشن برقرار رکھا گیا کہ ضرورت پڑنے پر وہ بطور کھلاڑی پلینگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پشاور زلمی کے تمام غیرملکی واپس جاچکے ہیں، اب ڈیرن سیمی کے ساتھ ٹیم میں نئے شامل ہونے والے زمبابوے کے سکندر رضا ہی کھیلنے کے لیے دستیاب ہیں۔ ڈیرن سیمی کی حتمی ٹیم میں شمولیت پر کپتانی کا فریضہ وہاب ریاض ہی نبھائیں گے۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے معروف بلے باز ہاشم آملہ بھی بدستور ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور کیچ پریکٹس میں مدد دیتے رہے۔ پشاور زلمی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ڈیرن سیمی کو میچ میں کھلانے کا فیصلہ صبح کیا جائے گا۔ ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل رولز کے مطابق ہاشم آملہ کی خدمات بطور مینٹیور حاصل کی گئی ہیں، وہ کھلاڑی کے طورپر میچ نہیں کھیل سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔