یورپ اور امریکا میں لاک ڈاؤن؛ پاکستانی پھل و سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں کمی

بزنس رپورٹر  پير 16 مارچ 2020
کورونا وائرس سے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے حالات میں زرعی شعبے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ فوٹو، فائل

کورونا وائرس سے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے حالات میں زرعی شعبے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ فوٹو، فائل

کراچی: سرحدوں کی بندش اور یورپ و امریکا میں لاک ڈائون کی وجہ سے پاکستان سے بیرون ملک پھل اور سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں کمی آگئی ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن(پی ایف وی اے) کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق  ایئرلائنز، سیاحت، ہوٹلنگ اور سپر اسٹورز کی بندش سے پھل سبزیوں کی برآمدات بھی متاثر ہورہی ہیں ۔ مارچ کے اختتام تک پھل سبزیوں کی برآمدات 15 کروڑ ڈالر تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔لاک ڈائون کی صورت حال مئی تک جاری رہنے کی صورت میں آم کی برآمد بھی متاثر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والا عالمی بحران پاکستان کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے ۔موجودہ تناظر میں زراعت اور ہارٹی کلچر کی ترقی کے لیے قومی مکالمے کا انعقاد خوش آئند ہے۔  تمام سیاسی جماعتیں زراعت کی ترقی کے روڈ میپ پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ زراعت اور ہارٹی کلچر سیکٹر کی ترقی ہی پاکستان کو عالمی بحرانوں سے مقابلہ کے قابل بناسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔