- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
یورپ اور امریکا میں لاک ڈاؤن؛ پاکستانی پھل و سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں کمی
کراچی: سرحدوں کی بندش اور یورپ و امریکا میں لاک ڈائون کی وجہ سے پاکستان سے بیرون ملک پھل اور سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں کمی آگئی ہے۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن(پی ایف وی اے) کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق ایئرلائنز، سیاحت، ہوٹلنگ اور سپر اسٹورز کی بندش سے پھل سبزیوں کی برآمدات بھی متاثر ہورہی ہیں ۔ مارچ کے اختتام تک پھل سبزیوں کی برآمدات 15 کروڑ ڈالر تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔لاک ڈائون کی صورت حال مئی تک جاری رہنے کی صورت میں آم کی برآمد بھی متاثر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والا عالمی بحران پاکستان کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے ۔موجودہ تناظر میں زراعت اور ہارٹی کلچر کی ترقی کے لیے قومی مکالمے کا انعقاد خوش آئند ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں زراعت کی ترقی کے روڈ میپ پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ زراعت اور ہارٹی کلچر سیکٹر کی ترقی ہی پاکستان کو عالمی بحرانوں سے مقابلہ کے قابل بناسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔