کورونا کے بڑھتے واقعات؛ پشاور میں ڈاکٹرز نے چائنیز طبی ماہرین سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک / شاہدہ پروین  منگل 17 مارچ 2020
چین میں جس طرح کورونا وائرس سے نمٹا گیا وہ بہترین مثال ہے، ڈاکٹرز فوٹوانٹرنیٹ

چین میں جس طرح کورونا وائرس سے نمٹا گیا وہ بہترین مثال ہے، ڈاکٹرز فوٹوانٹرنیٹ

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لئے پشاور میں ڈاکٹرز نے چائنیز طبی ماہرین سے مدد مانگ لی۔

پشاور کے ایک بڑے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کے پینل نے چائنیز ماہرین سے ویڈیو لنک پر مشورے لیے۔ اس موقع پر پینل میں خیبر پختونخوا کے تمام بڑے اسپتالوں کے سینئر ڈاکٹرز موجود تھے، جنہوں نے چائنیز طبی ماہرین سے مختلف سوالات بھی کئے۔

ذرائع کے مطابق  صوبائی حکومت کی جانب سے مشیر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے شرکت کی۔ اس حوالے سے اجلاس میں شرکت کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چین میں جس طرح کورونا وائرس سے نمٹا گیا وہ بہترین مثال ہے۔ یقیناً یہ اقدامات صوبے میں بھی وائرس کی روک تھام میں مدد کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔