عوام کو ملکی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے، الطاف حسین

ایکسپریس ڈیسک  ہفتہ 30 نومبر 2013
کسی انتہا پسند کو مکان فروخت یا کرایے پر نہ دیں ، چھان بین کرلیں، عوام سے اپیل۔ فوٹو: فائل

کسی انتہا پسند کو مکان فروخت یا کرایے پر نہ دیں ، چھان بین کرلیں، عوام سے اپیل۔ فوٹو: فائل

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمے داران پر زور دیا کہ وہ ملک کی تازہ ترین صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھیں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے ہرممکن کوشش کریں۔

نائن زیرو پر تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے عوام پر زور دیا کہ اپنے اپنے محلوںاورعلاقوںمیںفرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قیام امن کیلیے اپنا کردار ادا کریں ، اپنے علاقوں میں شرپسند اور انتہا پسندعناصر پر نظر رکھیں اور ان کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو دیں۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مکان فروخت کرتے یا کرایے پر دیتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ مکان انتہا پسند عناصر کے ہاتھوں میں نہ چلاجائے۔ اجلاس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست منتخب عوامی نمائندے بھی شریک تھے۔اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ کیاگیا۔ ذمے داران نے الطاف حسین کو کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے تحت جاری عوامی رابطہ مہم کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔