بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید 

ویب ڈیسک  منگل 17 مارچ 2020
شہید سپاہی واجد علی نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مردانہ وارجواب دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ترجمان پاک فوج . فوٹو : آئی ایس پی آر

شہید سپاہی واجد علی نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مردانہ وارجواب دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ترجمان پاک فوج . فوٹو : آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر شاہکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سالہ سپاہی واجد علی شہید ہوگیا، شہید سپاہی کا تعلق ضلع دادو سے ہے جب کہ واجد علی نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مردانہ وارجواب دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شاہکوٹ سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔