کے پی، 50 برس سے زائد العمر سرکاری ملازمین کوچھٹیوں پر بھیج دیا گیا  

ویب ڈیسک  منگل 17 مارچ 2020
سرکاری دفاتر بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔، مشیر اطلاعات کے پی کے۔ فوٹو،فائل

سرکاری دفاتر بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔، مشیر اطلاعات کے پی کے۔ فوٹو،فائل

پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے 50 سال سے زائد عمر کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ کےساتھ 15 روز کی چھٹیوں پر بھیج دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام سرکاری دفاتر بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

خیبر پختون خوا میں اب تک کورونا وائرس کے 15 متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس سے قبل مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیرنے بتایا تھا کہ وائرس کے پیش نظر صوبےبھرمیں ایمرجنسی نافذ اور اسکول یونیورسٹیز 15 روز کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔

وزیر اعلی کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہے، محکمہ صحت کو 5 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبے بھر میں  12 سو آئی سولیشن وارڈز بھی بنائے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔