صبا قمر کا زندگی کے ایک متاثر کن واقعے سے متعلق بیان

ویب ڈیسک  منگل 17 مارچ 2020
ہمیں ہر وقت ہر دم اپنے رب کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرتے رہنا چاہئے، صبا قمر (فوٹو: فائل)

ہمیں ہر وقت ہر دم اپنے رب کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرتے رہنا چاہئے، صبا قمر (فوٹو: فائل)

 کراچی: ڈرامہ و فلمی اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی کے ایک یادگار واقعے سے پردہ اُٹھا دیا۔

صبا قمر سے ٹویٹر پر اُن کے مداح نے سوال پوچھا کہ آپ نے اپنے فنی کیریئر میں لا تعداد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے۔ کیا آپ کو اس عرصے کے دوران کوئی ایسا واقعہ یاد ہو جس نے آپ کے دل کو متاثر کیا ہو؟

مداح کے سوال پر صبا قمر نے کہا کہ میں نے لاہور کے ایک علاقے میں ڈرامہ کیا تھا جہاں ہم نے سارا دن شوٹنگ کی تھی لیکن وہاں ایک کچی مٹی کا گھر بنا ہوا تھا جس میں ایک حسین خاتون کمرے میں بنا بجلی اور پنکھے کے رہ رہی تھی جس پر میری کیفیت بہت عجیب ہوگئی تھی۔

صبا قمر نے کہا کہ خاتون کو اس طرح دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ ہم اللہ پاک کی نعمتوں سے کتنا مالا مال ہیں اس لیے ہمیں ہر وقت ہر دم اپنے رب کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔