- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلیے ڈیڈ لائن ختم
ممبئی: آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلیے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جب کہ بگ تھری ممالک کی جانب سے دلچسپی ظاہر نہ کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2023 سے 2031 کے اگلے دورانیے میں اپنے ٹورنامنٹس کی میزبانی کیلیے مستقل اور ایسوسی ایٹ ممالک سے اظہار دلچسپی مانگی تھی،اس کیلیے مقرر کردہ 15 مارچ کی ڈیڈ لائن اب گزر چکی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیاکہ بگ تھری بورڈز بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، صرف امریکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہی نئے دورانیے میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے حوالے سے عوامی سطح پر دلچسپی ظاہر ہوئی تھی۔
بی سی سی آئی ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی نے میزبانی کیلیے اظہار دلچسپی مانگ کر دراصل بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا پر دباؤ بڑھانا چاہا مگر اس کی یہ چال کامیاب نہیں ہوئی۔
کونسل نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا جبکہ ابھی تک آفیشل طور پر نہیں بتایا گیا کہ اگلے ایونٹس کیلیے مزید کتنی اظہار دلچسپی کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی کے آفس سے اس سال 13 فروری کوممبر بورڈز کو ارسال کردہ ای میل میں واضح کیا گیا تھا کہ اظہار دلچسپی سے اگلے ایونٹس کیلیے ابتدائی عمل شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ فٹبال، رگبی اور باسکٹ بال اپنے کھیل کے فروغ کیلیے نئے ممالک میں ورلڈ کپ منعقد کرچکے۔
آئی سی سی ہمیشہ ہی فل ممبران سے ہٹ کر کسی کو ایونٹ کی میزبانی دینے سے ہچکچاتی ہے۔ 2015 سے 2023 کے دوران تمام 6 اور اگر اس میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کو شامل کرلیا جائے تو 7 ایونٹس کی میزبانی آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو ہی سونپی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔