انگلینڈ کے دومزید کھلاڑیوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 18 مارچ 2020
دونوں نے ہفتے کو ایلیکس ہیلز کے ساتھ وقت گزارا تھا: فوٹو: فائل

دونوں نے ہفتے کو ایلیکس ہیلز کے ساتھ وقت گزارا تھا: فوٹو: فائل

 لاہور: انگلینڈ کے دومزید کھلاڑیوں ٹوم کیران اورجیڈ ڈمباچ نے خود کوقرنطینہ کرلیا۔

انگلینڈ کے دومزید کھلاڑیوں ٹوم کیران اور جیڈ ڈمباچ نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ دونوں نے ہفتے کو ایلیکس ہیلز کے ساتھ وقت گزارا تھا۔اس وقت تک ہیلز میں کرونا وائرس کی علامات موجود نہیں تھیں تاہم ہیلزکی جانب سے بخار، کھانسی اور نزلہ زکام کی اطلاعات پران دونوں انگلش کرکٹرزنے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چودہ روز کے لیے تنہا رہیں گے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے ایلیکس ہیلز بھی آئسولیشن میں ہیں، اہلیکس ہیلز نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی جانب سے سات میچوں میں شرکت کی، وطن واپسی پران میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کو پی ایس ایل ملتوی کرنے کا اہم جوازقراردیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔