عالمی اداروں کی پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 53 کروڑ ڈالر کی پیشکش

ویب ڈیسک  بدھ 18 مارچ 2020
ملنے والے فنڈز این ڈی ایم اے کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے فوٹو: فائل

ملنے والے فنڈز این ڈی ایم اے کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے 53 کروڑ ڈالر دینے کی پیشکش کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا مالی تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ عالمی بینک 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 5 کروڑ ڈالر فوری جاری ہونے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان معاہدے جلد متوقع ہیں۔ یہ فنڈز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔