پی ایس ایل کا میلہ اجڑنے کے بعد غیرملکی کرکٹرز کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک  بدھ 18 مارچ 2020
20 سے زیادہ براڈ کاسٹرز علی الصبح  فلائٹس کنفرم ہونے پر چلے گئے تھے، پی سی بی ذرائع  فوٹوانٹرنیٹ

20 سے زیادہ براڈ کاسٹرز علی الصبح فلائٹس کنفرم ہونے پر چلے گئے تھے، پی سی بی ذرائع فوٹوانٹرنیٹ

لاہور: پی ایس ایل کا میلہ اجڑنے کے بعد غیرملکی کرکٹرز اور براڈکاسٹرز کی وطن واپسی کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔

پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان ہونے کے بعد غیرملکیوں کی بحفاظت گھروں کو روانگی کی تیاریاں شروع کردی گئی تھیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق 20 سے زیادہ براڈ کاسٹرزعلی الصبح  فلائٹس کنفرم ہونے پر چلے گئے تھے جبکہ باقی بچنے والوں کی آج فلائٹ طے ہے۔ پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی اور سکندر رضا واپس جاچکےہیں۔کراچی کنگز کے غیرملکی کرکٹرز بھی واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

ملتان سلطانز کے روی بوپارا انگلینڈ جاچکے، معین علی کی آج رات کو جوہانسبرگ کی  فلائٹ ہے، عمران طاہر ایک دو روز میں جنوبی افریقا جائیں گے۔ بیرون ملک روانہ ہونے والوں نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات اور اپنے قیام کوشاندار جبکہ پی ایس ایل میچوں کو یادگار قرار دیاہے۔ دوبارہ پاکستان آکر کھیلنے کی تمنا کے ساتھ انہوں نے تمام پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔