مستونگ میں عطائی ڈاكٹروں كے خلاف كارروائی، 2 كلینكس سیل

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 18 مارچ 2020
كسی كو بھی عوام كی زندگیوں سے كھیلنے كی اجازت نہیں دیں گے، اسسٹنٹ كمشنر مستونگ ۔ فوٹو : فائل

كسی كو بھی عوام كی زندگیوں سے كھیلنے كی اجازت نہیں دیں گے، اسسٹنٹ كمشنر مستونگ ۔ فوٹو : فائل

مستونگ: اسسٹنٹ كمشنر مستونگ نے بس اڈہ میں واقع  2 ڈینٹل كلینكس کو سیل کردیا جنہیں نان كوالیفائیڈ ڈاكٹرز چلارہے تھے۔

اسسٹنٹ كمشنر مستونگ یاسر اقبال نے مستونگ بس اڈہ اور بازار كے مختلف میڈیكل اسٹورز كا معائنہ كر كے ادویات فیس ماسک كی قیمتوں جب كہ میڈیكل اسٹورز مالكان كی لائسنس بھی چیک كیے۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ كمشنر نے بس اڈہ میں واقع  2 ڈینٹل كلینكس جنہیں نان كوالیفائیڈ ڈاكٹرز چلا رہے تھے ان دونوں كلینكس كو سیل كردیا جب كہ بعض میڈیكل اسٹورز میں  صفائی ستھرائی كی ناقص صورتحال پر اسسٹنٹ كمشنر نے سخت برہمی كا اظہار كرتے ہوئے انہیں وارننگ دے دی۔

میڈكل كلینكس كے دورے كے موقع پر اسسٹنٹ كمشنر نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ كسی كو بھی عوام كی زندگیوں سے كھیلنے كی اجازت نہیں دیں گے، مستونگ شہر كے دیگر نواحی علاقوں میں  قائم عطائی ڈاكٹروں كے غیر قانونی كلنكس اور غیر معیاری ادویات فروخت كرنے والوں كے خلاف بڑے پیمانے پر كریک ڈاؤن كا آغاز كیا جا رہا ہے۔

انہوں نے كہا كہ ان تمام نان كوالیفائیڈ ڈاكٹرز اور غیر معیاری كمپینوں كی ادویات فروخت والوں  كو سختی سے وارنگ دی ہے ہے كہ وہ عوام كی زندگیوں سے كھیلنے كا سلسلہ فوری طور پر بند كریں بصورت دیگر كارروائی كے دوران كسی كے ساتھ كوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ملوث افراد كے خلاف موقع پر ہی كارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔