- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کورونا وائرس کے باعث موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کا عمل معطل
اسلام آباد: کورونا وائرس کے پیش نظر موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کے عمل کو معطل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کورونا وائرس کے پیش نظر موبائل ڈیوائسزبلاک کرنے کے عمل کو معطل کردیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے تناظر میں اور معاشرتی میل جول میں کمی کو یقینی بنانے کے لئے، موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم آئی ایم ای آئی جو فی الحال پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے مزید 30 دن دے دیے گئے ہیں، جس کے بعد اب رجسٹریشن 60 دن کے بجائے 90 دن میں کرائی جاسکتی ہے۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے اس طرح کے موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ ان کی مقررہ تاریخوں کے مطابق 19 اپریل 2020 سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
پی ٹی اے نے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایا تھا، قواعد کے مطابق ایسی تمام ڈیوائسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے انہیں پہلی بار مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے، لیکن غیرمعمولی حالات کے پیش نظر ایسے غیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ جنہیں 18 مارچ سے 18 اپریل 2020 کے درمیان بلاک ہونا تھا، اب انہیں 19 اپریل 2020 سے انکی مقررہ تاریخوں کے مطابق بلاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کیلئے تین مختلف طریقے متعارف کروائے ہیں جن میں ویب سائٹ(https://dirbs.pta.gov.pk/drs)، *8484# ڈائل کرکے اور پاکستان بھر میں موبائل آپریٹرز، فرنچائزز اور سروس سینٹرز شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔