کورونا وائرس کا پھیلاو سنجیدہ علاج واقدامات کا متقاضی ہے، مریم نواز

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2020
 پاکستان  اپنی تاریخ کے سب سے سنگین ترین چیلنجز کا سامنا کررہا ہے، مریم نواز

پاکستان اپنی تاریخ کے سب سے سنگین ترین چیلنجز کا سامنا کررہا ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو سنجیدہ علاج واقدامات کا متقاضی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کورونا سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کرتی ہوں، اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس عطاءفرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ دیگر مریضوں کے لئے شفائے کاملہ کی دعا کرتے ہیں کہ اللہ  سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان  اپنی تاریخ کے سب سے سنگین ترین چیلنجز کا سامنا کررہا ہے، کورونا وائرس کا پھیلاؤ سنجیدہ علاج و اقدامات کا متقاضی ہے، ہر سطح پر اس سے لڑنے کی ضرورت ہے،  آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں احتیاط کرنا ہے، طبی ہدایات پر عمل کریں اور اللہ سے دعا کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔