زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 کروڑ ڈالر کم ہوگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2020
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 74 کروڑ 30 لاکھ  ڈالر کی سطح پر آگئی ہے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو:فائل

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 74 کروڑ 30 لاکھ  ڈالر کی سطح پر آگئی ہے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو:فائل

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتہ کے دوران 11 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتہ کے دوران 11 کروڑ ڈالر کم ہوئے اور 13 مارچ کو سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 67 کروڑ 96 لاکھ  ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 6 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 74 کروڑ 30 لاکھ  ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی غیر ملکی قرضوں، حج کے اخراجات کے لیے زرمبادلہ کی ادائیگی اور دیگر آفیشل ادائیگیوں کا نتیجہ ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔