ایرن ہولینڈ نے احتیاطی طور پر از خود تنہائی اختیار کرلی

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 21 مارچ 2020
ایرن ہولینڈ نے احتیاطی طور پر از خود تنہائی اختیار کر لی

ایرن ہولینڈ نے احتیاطی طور پر از خود تنہائی اختیار کر لی

 لاہور:  پی ایس ایل کی پریزینٹر ایرن ہولینڈ نے احتیاطی طور پر از خود تنہائی اختیار کرلی۔

پی ایس ایل میچز ملتوی ہونے کے بعد وہ ایک روز پہلے آسٹریلیا پہنچی تھیں۔ ایرن نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرگھر پہنچنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’’گھر پیارا گھر، صرف تم، میں، اور 14روز کی تنہائی ہوگی‘‘۔ غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ پریزینٹر ایرن بھی پی ایس ایل کے دوران اپنے تبصروں اور انٹرویوز کی وجہ سے خاصی شہرت پانے میں کامیاب رہیں، وہ آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی منگیتر بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔