سندھ حکومت کا 3 دن میں 500 میڈیکل ٹیکنیشنز اور1500 ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 مارچ 2020
 نادرن بائی پاس پر 6 ہزار لیبر فلیٹس کو بھی قرنطینہ بنایاجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو : فائل

نادرن بائی پاس پر 6 ہزار لیبر فلیٹس کو بھی قرنطینہ بنایاجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو : فائل

کراچی: سندھ حکومت نے 3 دن میں 500 میڈیکل ٹیکنیشنز اور 1500 ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا پر ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری آئی جی سندھ کور کمانڈر اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں اب تک 357 کیسیز ہو چکے ہیں، سندھ میں فروری میں پہلا کیس آیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بلاول کی مکمل لاک ڈاؤن کے لئے وفاق سے مدد طلب 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت سندھ آئندہ تین دنوں میں 500 میڈیکل ٹیکنیشنز اور 1500 ڈاکٹرز بھرتی کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزید قرنطینہ سینٹرز بنانے کے لئے شہر کے 10 ہوٹلز لیے جائیں گے جب کہ نادرن بائی پاس پر 6 ہزار لیبر فلیٹس کو بھی قرنطینہ بنایاجائے گا، کمشنرکراچی دس ہوٹلز کو قرنطینہ بنانےکےلیےانتظامات کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے عوام خود احتیاط کرے، عوام اپنے آپ کو اور صوبے کےعوام کو محفوظ کرنے کےلیےگھروں میں رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔