- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ویت نامی نوجوان نے جسم پر منگیتر کا ٹیٹو بنوالیا
ویت نام میں 22 سالہ نوجوان نے 24 گھنٹے تک سوئی سے اپنا جسم گدوایا اور منگیتر کا رنگین ٹیٹو بنوایا۔
مرد حضرات اپنی منگیتر سے اظہارِ محبت کے لیے تحفے اور پھولوں کے ڈھیر لگا دیتے ہیں تاہم ویت نام کے ایک نوجوان نے اپنی منگیتر کی تصویر کمر پر گدوائی ہے جس پر اسے 24 گھنٹے تک سوئی کی تکلیف سہنا پڑی۔
22 سالہ ٹرونگ وین لیم نے اپنی منگیتر کا رنگین ٹیٹو بنوایا جس کی تکمیل میں تین مراحل کے دوران 24 گھنٹے لگے۔ پہلا مرحلہ گزشتہ برس نومبر میں مکمل ہوا جس میں 8 گھنٹے لگے تھے اس کے بعد مزید دو مراحل میں اس تصویر کو مکمل کیا گیا جس میں بالترتیب 9 اور 6 گھنٹے صرف ہوئے جس کے بعد اس کی 20 سالہ گرل فرینڈ و منگیتر لونگ کا تران کا ٹیٹو مکمل ہوگیا جو ہوبہو اس کی تصویر جیسا ہے۔
اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کی پیٹھ پر اپنی تصویر دیکھ کر پہلے تو لونگ کا تران حیران ہوئی اور اس کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل نوجوان اپنے سینے پر گرل فرینڈ کا کا نام اور تاریخِ پیدائش کا ٹیٹو بنواچکا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے اور اپنی محبوبہ کے نام والے دو تاج نما ٹیٹو بھی کلائیوں پر بنواچکا ہے۔
کمر پر ٹیٹو بنوانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول تو ہوئیں لیکن لوگوں نے اس پر منفی رائے کا بھی اظہار کیا اور اکثر لوگوں نے یہ کہا کہ جب اس نوجوان کی اپنی منگیتر سے علیحدگی ہوگی تب اسے اپنی جذباتی غلطی کا احساس ہوگا تاہم ٹرونگ کو کسی کی کوئی پروا نہیں اور وہ اپنے عمل پر خوش ہے۔
ٹرونگ نے بتایا کہ سب سے بڑھ کر یہ کہ میں اپنی منگیتر سے بہت پیار کرتا ہوں اور اس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہوں، ہرایک کو اپنے جذبات کے اظہار کا حق ہے اور اگر اس عمل میں دوسروں کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی تب تک اس کا اظہار ہوتے رہنے چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔