سندھ حکومت کی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوج تعیناتی کی درخواست

اسٹاف رپورٹر  اتوار 22 مارچ 2020
سول حکومت کی مدد کے لیے صوبے میں فوج تعینات کی جائے، سندھ حکومت

سول حکومت کی مدد کے لیے صوبے میں فوج تعینات کی جائے، سندھ حکومت

 کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پاک فوج سے مدد مانگ لی۔

یہ پڑھیں : کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ اور خیبر پختون خوا میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 733 ہوگئی 

 واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس پر جلد عمل درآمد ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔