’کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹراسامہ کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا‘

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2020
ڈاکٹر اسامہ دو دن تک مقامی اسپتال میں تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹر رہنے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔ گلگت بلتستان حکومت۔ فوٹو، انٹرنیٹ

ڈاکٹر اسامہ دو دن تک مقامی اسپتال میں تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹر رہنے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔ گلگت بلتستان حکومت۔ فوٹو، انٹرنیٹ

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی اسکریننگ کرنے والی ٹیم میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی محکمہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ شہید کو قومی ہیرو کا  درجہ دیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے اسکریننگ کیمپ کے نگران افسر ڈاکٹر شاہ زمان نے غیر ملکی اخبار کو بتایا کہ اسامہ ریاض کا تعلق چلاس سے تھا اور وہ جمعے کی شام تک اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اگلی صبح جب گھر والوں ںے انہیں بیدار کیا تو ان کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھی۔ ڈاکٹر اسامہ دودن تک تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد اتوار کو مقامی اسپتال میں وفات پاگئے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ٹاسک فورس برائے سماجی اور ترقی نوجوانان نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر اسامہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر اپنی ویب سائٹ کے سرنامے پر شایع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔