رئیل میڈرڈ کے سابق صدر کی کوروناکے سبب موت ہوگئی

اے ایف پی  پير 23 مارچ 2020
بیٹوں نے والد کے دنیا سے چلے جانے سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا۔ فوٹو :فائل

بیٹوں نے والد کے دنیا سے چلے جانے سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا۔ فوٹو :فائل

میڈرڈ:  رئیل میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کی کورونا وائرس کے سبب موت واقع ہوگئی۔

76 سالہ سانز 1995 سے 2000 تک اسپینش کلب سے منسلک رہے، بیٹوں نے والد کے دنیا سے چلے جانے سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا۔

دوسری جانب ارجنٹائنی اسٹرائیکر پاؤلو ڈیبالا اور پاؤلو مالڈینی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔  ڈیبالا وباکا شکار ہونے والے یوونٹس کے تیسرے پلیئر ثابت ہوئے،اے سی میلان کے دفاعی پلیئر مالڈینی بھی اس سے متاثر ہوگئے ہیں، ڈیبالا نے بدھ سے خود کو ’’آئسولیٹ‘‘ کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔