کورونا وائرس؛ یوم پاکستان سادگی کے ساتھ منایا گیا

خالد محمود / نمائندہ ایکسپریس  پير 23 مارچ 2020
قومی اعزازات کی تقاریب منسوخ، مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی تقریب بھی نہیں ہوگی ۔ فوٹو : فائل

قومی اعزازات کی تقاریب منسوخ، مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی تقریب بھی نہیں ہوگی ۔ فوٹو : فائل

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں یوم پاکستان سادگی کے ساتھ منایا گیا۔

کرونا وائرس کی وجہ سے قوم نے آج یوم پاکستان سادگی کے ساتھ منایا، یوم پاکستان پر منعقد ہونے والی تمام سرکاری اور غیرسرکاری تقریبات منسوخ کی جاچکی ہیں تاہم دن کے آغاز پر مساجد، گرجاگھروں، مندروں اور گورودوارں میں عبادت کے دوران ملک کی سلامتی، ترقی خوشحالی اورخاص طورپرکورونا وائرس سے بچائو کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

قومی اعزازات کی مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہونا تھی جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شخصیات کوعسکری وسول اعزازات سے نوازنا تھا، گورنر ہاؤسز میں ہونیوالی اعزازات کی تقاریب بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعزازات کی تقریب صورتحال بہتر ہونے پر منعقد کی جائے گی، اسی طرح لاہورمیں مزاراقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب بھی نہیں ہوئی جب کہ واہگہ بارڈر، گنڈا سنگھ بارڈر پر قومی پرچم اتارے جانے کی تقریبات میں بھی شہری شریک نہیں ہوسکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔