کراچی میں لاک ڈاؤن کا پہلا روز؛ خلاف ورزی پر درجنوں افراد گرفتار

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2020
سندھ میں لاک ڈاؤن کو ’’کئیرفاریو‘‘ کا نام دیا گیا ہے: فوٹو: فائل

سندھ میں لاک ڈاؤن کو ’’کئیرفاریو‘‘ کا نام دیا گیا ہے: فوٹو: فائل

 کراچی: لاک ڈاؤن کے پہلے روز شہر بھر سے قانون کی خلاف ورزی پر58 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ بھرمیں لاک ڈاؤن کا آج پہلا روزہے۔ اس دوران شہرقائد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر17 مقدمات درج کیے گئے ہیں جب کہ 58 افراد کوشہر بھرسے گرفتار کیا گیا ہے۔

aاس خبرکو بھی پڑھیں: کورونا وبا؛ ملک بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی

سندھ میں لاک ڈاؤن کو ’’کئیرفاریو‘‘ کا نام دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ضرورت کے سوا شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے۔ اشیائے صرف کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورزکھلے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 803 جب کہ جس مین سے 352 صوبہ سندھ کے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔