ایڈیشنل سیکریٹری سندھ اسمبلی نے اپنی درجنوں دکانوں اور مکانات کا کرایہ معاف کردیا

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2020
ایڈیشنل سیکریٹری سندھ اسمبلی حسن شاہ کا ایک ماہ کی تنخواہ بھی سندھ حکومت کے فنڈ میں دینے کا اعلان

ایڈیشنل سیکریٹری سندھ اسمبلی حسن شاہ کا ایک ماہ کی تنخواہ بھی سندھ حکومت کے فنڈ میں دینے کا اعلان

کراچی: عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے کرایہ داروں کو ایک ماہ کا کرایہ معاف کردیا۔

عمرکوٹ سے تعلق رکھنے محمد حسن شاہ نے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے کرائے داروں کو ایک ماہ کا کرایہ مکمل معاف کردیا۔ محمد حسن شاہ کے بھائی فتح علی شاہ نے بھی اپنی کرائے کی پراپرٹی کا ایک ماہ کا کرایہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

حسن شاہ نے ایک ماہ کی پوری تنخواہ بھی سندھ حکومت کے فنڈ میں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قوم پر مشکل وقت ہے  ایسے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیناہم پر فرض ہے، ہم نام ونمود کے لیے نہیں کررہے بلکہ آفات کا ملکر مقابلہ کرنا ہے۔ فتح علی شاہ نے کہا کہ ایک مہینے کا کرایہ مکمل طور پر معاف کریں گے، لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کےکاروباراور روزگار متاثرہیں۔

واضح رہے محمد حسن شاہ کی عمرکوٹ میں 70 سے زائد دکانیں اور مکانات ہیں، اور حسن شاہ سندھ اسمبلی میں ایڈیشنل سیکریٹری اور مقامی زمیندار بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔